Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: ووہان میں کورونا کیسز دوبارہ رپورٹ

شائع 12 مئ 2020 04:14pm

کورونا کے مرکز چینی شہر ووہان میں وائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، حکام نے پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں دس دن میں تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ایک ہفتہ قبل ووہان میں چھ نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

گزشتہ روز بھی چین میں سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے چینی حکام نے آٹھ اپریل کو ووہان میں کورونا کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کردیا تھا۔

چینی حکام نے پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔